مودی پاکستان پر اشتعال انگیزی کا الزام لگا کر طاقت کا استعمال کرسکتے ہیں
واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی انٹیلی جنس رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم پاکستان پر اشتعال انگیزی کا جھوٹا الزام لگا کر طاقت کا استعمال کرسکتے ہیں ، ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس نے کانگریس کو ”خطرے کے جائزے کی سالانہ رپورٹ 2021“ ارسال کی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ نریندر مودی پاکستان پر طاقت کا استعمال کرسکتے ہیں اور اس کے لیے وہ پاکستان پر اشتعال انگیزی کا جھوٹا الزام بھی عائد کر سکتے ہیں ، جوہری ہتھیاروں سے لیس دونوں ممالک کے درمیان کشمیر کے معاملے پر کشیدگی میں اضافے کا خطرہ تاحال موجود ہے تاہم رواں برس بھارت اور پاکستان کے درمیان ایک عمومی جنگ کا قطعی امکان نہیں،کانگریس کو جاری کی گئی ایک انٹیلی جنس رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 5 برسوں میں جنگ ہونے کا امکان موجود ہے۔
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- ایشیا
- کشمیر کے معاملے پرپاک بھارت کشیدگی کا خطرہ موجود ہے…


































