صوفیائے کرام کا طریقہ تبلیغ آج کے علما کیلئے مشعل راہ ہے، ابوالخیر محمد زبیر
لاہور(نیوز ڈیسک) جمعیت علمائے پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا کہ دین اسلام میں جبر نہیں، کسی بھی شخص کو اپنے عقیدے اور مسلک کی تبلیغ زبردستی نہیں کر سکتے، حضرت شاہ خواجہ محمد رکن الدین الوری کے عرس کے موقع پر خطاب میں ابوالخیر محمد زبیر نے کہاکہ اولیا اللہ و صوفیائے کرام نے امن و آتشی کیساتھ اسلام کا درس دیا ان کا طریقہ تبلیغ آج کے علما کیلئے مشعل راہ ہے، جو اللہ کے ولیوں کے دامن سے وابستہ ہو جاتے ہیں اللہ اس کا دنیا جہاں میں ذکر بلند کر دیتا ہے، پیر سید حبیب عرفانی سجادہ نشین آستانہ عالیہ سندر شریف نے کہاکہ معاشرہ میں امن قائم کرنے کیلئے صوفیائے کرام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے


































