اسکردو میں میڈیکل کالج کا اعلان حکومت نے کیاہے اور وہی بنائے گی
گلگت (نیوز ٖیسک) رہنما مجلس وحدت مسلمین اور وزیر زراعت گلگت بلتستان کاظم میثم اور وزیر اعلیٰ خالدخورشید سے ملاقات کی ،وزیراعلیٰ خالد خورشید نے وزیر زراعت کاظم میثم کے توجہ دلانے پرحالیہ پولیس بھرتیوں میں ا سکردو کی پوسٹیں کم کرنے پر نوٹس لے لیا، اور آئی جی پی کو احکامات دئے کہ تمام خالی پوسٹوں پر میرٹ پر بھرتیاں کی جائیں ، وزیر اعلیٰ نے کہاکہ ا سکردو میں میڈیکل کالج کا اعلان ہماری حکومت نے کیاہے اور وہی اسے بنائے گی ،انہوں نے مزید کہاکہ ماضی کی طرح کسی بھی ریجن یا علاقے کےساتھ نا انصافی نہیں ہونے دیں گے،تمام علاقوں میں وسائل کی تقسیم منصفانہ ہوگی،تعلیم، صحت، پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور انفراسٹریکچر ہماری ترجیحات ہیں


































