علمائے کرام کی جمعہ کی جماعت پانچ افراد تک محدود رکھنے کی یقین دہانی
کراچی (نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے حکم پر مساجد کے پیش اماموں اور دیگر کیخلاف درج مقدمات واپس لے لئے گئے،وزیراعلیٰ نے جمعہ کی جماعت کو پانچ افراد تک محدود رکھنے اور لوگوں کو گھروں پر نماز پڑھنے کی اپیل کی یقین دہانی کے بعد مقدمات واپس لینے کا حکم دیا،و زیراعلیٰ سندھ نے آئی جی کو ایف آئی آر واپس لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن لوگوں نے اپنی ضمانتیں کر ائی ہیں ان کو ان کی سیکورٹیز واپس کی جائیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ علماء کی اکثریت کا کردار مثبت رہا، جماعت کو محدود کرنے کا مقصد لوگوں کو بیماری سے بچانا ہے،ہماری مساجد کھلی ہوئی ہیں، پانچ مرتبہ اذان دی جاتی ہے اور وہاں محدود لوگوں کی جماعت بھی ہوتی ہے، یہی چیز درکار ہے، عوام سماجی دوری برقرار اور اجتماعات سے اجتناب کریں۔


































