کسی سیاسی جماعت،مذہبی تنظیم نے ہڑتال کی حمایت نہیں کی
کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی میں کالعدم تنظیم کی ہڑتال کو عوام نے مسترد کردیا،مولانا عادل کے قاتلوں کو گرفتارکرنے کے مطالبے کی آڑ میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنے کی بھونڈی کوشش کی گئی تھی جو کامیاب نہیں ہوسکی ،کسی سیاسی جماعت،مذہبی تنظیم اور قابل ذکر گروپ نے ہڑتال کی حمایت نہیں کی۔ کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے واضح کیا کہ ہم جب فاقوں میں تھے تو کسی سیاسی جماعت نے ہمارے لئے کوئی بیان نہیں دیا، ابھی بڑی مشکل سے ٹرانسپورٹ بحال ہوئی مزید ہڑتال برداشت نہیں کرسکتے،تاجر اتحاد نے بھی دن تین بجے کاروبار کھولنے کا بیان دیکر شرپسندوں کو ٹھینگا دکھا دیا جمعہ کو عام طور پر ویسے ہی کاروبار نماز جمعہ کے بعد کھلتا ہے،جماعت اسلامی ،جمعیت علمائے اسلام ،جمعیت علمائے پاکستان ،سنی تحریک سمیت کسی مذہبی جماعت نے ہڑتال کی حمایت کا اعلان نہیں کیاجو تکفیروں کی تنہائی اور رسوائی کاواضح ثبوت ہے۔


































