حالات یہی رہے تو کم عمر بچوں کی انتہائی ضروری ویکسین نہیں مل سکے گی
نیویارک(نیوزڈیسک) یونیسیف نے معمول کی ویکسی نیشن کا پروگرام متاثر ہونے سے کئی ملکوں میں متعدی امراض پھوٹنے سے خبردار کردیا، یونیسیف کے مطابق کورونا وائرس پھیلنے کے بعد سے ذرائع آمد و رفت بند ہیں یا بہت محدود ہیں ، اس کی وجہ سے بیشتر ترقی پذیر ملکوں تک ویکسین کی ترسیل ممکن نہیں رہی، ان ملکوں کا پہلے سے جمع شدہ ا سٹاک ختم ہو رہا ہے اور اگر حالات یہی رہے تو پانچ سال سے کم عمر بچوں کی انتہائی ضروری ویکسین نہیں مل سکے گی۔ یونیسیف کے مطابق گذشتہ سال ویکسین کی ڈھائی ارب خوراکیں جمع کی گئی تھیں، مگر لاک ڈاﺅن کی وجہ سے جہاز رانی بہت محدود ہے اور ان کے ذریعے ان کی ترسیل ممکن نہیں ۔


































