پولیس اور سیکورٹی فورسسز کی فائرنگ خود کش حملہ آور ہلاک ہوگیا
ڈی آئی خان(نیوز ڈیسک) ڈیرہ اسماعیل خان ایک بار پھر بڑی تباہی سے بچ گیاپولیس اور سیکورٹی فورسسز کی فائرنگ خود کش حملہ آور ہلاک ہوگیا ، پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ڈیرہ ٹانک روڈ پر خود کش حملہ آور موجود ہے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر خودکش حملہ آور کو سرنڈر ہونے کو کہا تاہم اس نے پولیس پر فائرنگ کردی جوابی فائرنگ میں خود کش حملہ آور زخمی ہوگیا اور کچھ دیر بعد خود کو اڑا دیا،خودکش حملہ اور نے پانچ کلو بورد کی جیکٹ پہن رکھی تھی جس میں سات سے آٹھ کلو بال بیرنگ اور فاسفورس تھا،پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ اپریشن شروع کردیا


































