پاکستان چین میں اپنا اثر و رسوخ استعمال کرکے مسلمانوں کو انصاف دلائے
کراچی(نیوز ڈیسک) معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ چین کے مسلمانوں کے بارے میں تشویشناک خبریں آرہی ہیں، انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کا فرض ہے کہ وہ چینی مسلمانوں سے متعلق خبروں کی تحقیق کرے، پاکستان چین میں اپنا اثر و رسوخ استعمال کرکے مسلمانوں کو انصاف دلائے، مولانا تقی عثمانی نے کہا کہ مسلمان مسلمان کا بھائی ہوتا ہے، مسلمان کسی مسلمان کو بے یار و مددگار نہیں چھوڑتا۔


































