لاہور ( پ ر ) شیعہ علماءکونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام میں عوام بھرپور انداز سے شرکت کریں گے، سازشی عناصر کی تمام رکاوٹوں کو دور کردیا جائے گا۔ ملت تشیع نے پہلے بھی عزاداری کی رکاوٹوں کو روندا ۔ آئندہ بھی کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔ چہلم کے جلوسوں میں پہلے سے زیادہ شرکت ہوگی ۔ حکمرانوں اورریاستی اداروں کو چاہئے کہ وہ مٹھی بھر تکفیری دہشت گرددہشت گردگروہ کی منفی سرگرمیوں کا نوٹس لے جو ملک کے اندر’ جلسیاں’ نکال کر حکومت کو مرعوب کرنے کی کوشش کر رہا ہے ، تاکہ خوف اور دہشت کی فضا قائم ہو


































