اشرف جلالی کیخلاف احتجاجی ریلی ،پریس کلب کے سامنے مظاہرہ
پھالیہ (نیوز ڈیسک) دختر رسول کی شان میں گستاخی کرنے والے کیخلاف اب تک کوئی کارروائی نہیں ہوئی لیکن گستاخی کیخلاف احتجاج کرنیوالوں کو گرفتار کرلیا گیا،پنجاب کے شہر پھالیہ میں امام بارگاہ حسینہ سے اشرف جلالی کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی،مظاہرین نے پریس کلب پھالیہ کے سامنے جا کر احتجاج کیا اور شدید نعرے بازی کی، جس پر پولیس نے ریلی کے شرکا کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،ان پر دفعہ 144کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے، پولیس نے اسد عباس نقوی، سید عدنان حسن سمیت کئی شرکا ریلی کو گرفتار کرلیا۔


































