شہر کے کنٹرول روم کیساتھ ڈرون کیمروں کو منسلک کیا جائے گا
لاہور(نیوز ڈیسک) رواں سال محرم الحرام میں جلوسوں اور مجالس کی موثر فضائی نگرانی کیلئے ہیلی کاپٹرکے بجائے ڈرون کیمرے استعمال کئے جائیں گے، اس بات کا فیصلہ ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا، اس حوالے سے آپریشنز برانچ نے لاہور سمیت صوبہ بھر کے بڑے جلوسوں اور مجالس کی تفصیلات طلب کر لی ہیں، ڈرون کیمروں سے جلوسوں کی مانیٹرنگ بہتر طریقے سے کی جا سکتی ہے، شہر کے کنٹرول روم کیساتھ ڈرون کیمروں کو منسلک کیا جائے گا تاکہ بہتر طریقے سے مشکوک افراد پر نظر رکھی جا سکے، متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس کے پاس جدید ترین ڈرون کیمرے موجود ہیں۔ وزیراعلیٰ کی حتمی منظوری کے بعد ڈرون کیمروں کا استعمال ہوگا


































