Sun Oct 11, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

پلوامہ حملہ ڈرامہ نکلا، بھارت کا مکروہ چہرہ پھربے نقاب ہو گیا

 بھارت نے پلوامہ میں خود اپنے فوجیوں کو مروایا اور الزام پاکستان پر تھوپ دیا،مودی نے مگرمچھ کے آنسو بہائے،بھارتی اینکرکی واٹس چیٹ لیک ہوگئی
مودی نے انتخابات جیتنے کیلئے خطرناک فوجی ایڈونچر کیا، پاکستان نے ذمہ دارانہ رویئے اور بالاکوٹ پر مناسب جواب سے بڑے بحران کو روک لیا،عمران خان
نئی دہلی (نیوزڈیسک)بھارت کا مکروہ چہرہ ایک بارپھربے نقاب ہو گیا جبکہ پلوامہ حملے پر پاکستان کا موقف سچ ثابت ہو گیااور پلوامہ اور بالاکوٹ حملے کی سچائی سامنے آگئی ری پبلک چینل کے مالک اور اینکر ارنب گوسوامی اور بھارتی براڈ کاسٹ آڈینس ریسرچ کونسل کے سربراہ پراتھو داس گپتا کے درمیان واٹس ایپ چیٹ لیک ہوگئی ، ان دو اہم شخصیات کی گفتگو میں اس بات کا انکشاف ہوا کہ بھارت نے پلوامہ میں خود اپنے فوجیوں کو مروایا اور اس کا الزام پاکستان پر تھوپ دیا اور بھارتی وزیراعظم نے اس پر مگرمچھ کے آنسو بہائے ،چیٹ کے مطابق ارنب گوسوامی کو بھارت میں اعلیٰ ترین سطح پر فیصلوں کا علم تھا، ارنب گوسوامی نا صرف بالاکوٹ پر حملے بلکہ آرٹیکل 370 کے خاتمے سے بھی آگاہ تھا، ارنب گوسوامی کی بھارتی قوم پرستی بھی درحقیقت صرف ٹی ار پیز حاصل کرنے کا بہانہ نکلی،وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ذمہ دارانہ رویئے اور بالاکوٹ پر مناسب جواب کے ذریعہ بڑے بحران کو روک لیا، مودی نے انتخابات جیتنے کے لیے خطرناک فوجی ایڈونچر کیا، مودی حکومت بھارت کو خطرناک ریاست بنانے پر تلا ہوا ہے، مودی بھارت کو ایسا ملک بنا رہا ہے جو دوسرے ممالک کے لیے خطرناک ہو ، بھارتی ایڈونچر پورے خطے کو عدم استحکام کا شکار کرسکتا تھا۔ بالاکوٹ واقعے پر پاکستان نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خطہ کو بڑے بحران سے بچایا ، پاکستان بھارتی مذموم عزائم کو بے نقاب کرتا رہے گا، عالمی برادری بھارت کے ناپاک ارادوں سے روکنے کے لیے اقدامات کرے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular