Fri Oct 09, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

پاکستان اور سعودیہ کی غلط فہمیاں دور،تعلقات معمول پر آگئے

وزیراعظم کے دورہ میں 50 کروڑ ڈالر آسان قرضہ دینے کا وعدہ ، امارات اور سعودی عرب کا پہلے سے موجود 2 ارب ڈالر بھی واپس نہ لینے کی یقین دہانی
 توانائی، ہائیڈرو پاور جنریشن، انفرااسٹرکچر، ٹرانسپورٹ میں تعاون کے سمجھوتے، سپریم کوآرڈیشن کونسل کا قیام، مشترکہ اہداف کے حصول کے لئے مزید تعاون پر اتفاق
جدہ (نیوز ڈیسک) پاکستانی وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل باجوہ کے دورہ سے دونوں ممالک کے درمیان غلط فہمیاں دورہوگئیں،دورے کے دوران سعودی عرب نے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر آسان قرضہ دینے کا وعدہ کیا اور عرب امارات اور سعودی عرب کا پہلے سے موجود 2 ارب ڈالر بھی واپس نہ لینے کی یقین دہانی کروا دی گئی،قریبی رابطے رکھنے کیلئے سعودی پاکستان سپریم کوآرڈینیشن کونسل قائم کردی گئی ، جس کی قیادت محمد بن سلمان اور وزیراعظم عمران خان مشترکہ طور پر کریں گے، مشترکہ اعلامیہ میں دوطرفہ تعلقات کو سیکیورٹی سے ہٹ کر دیگر شعبوں تک پھیلانے کی بھی بات کی گئی جن میں توانائی، سائنس، ٹیکنالوجی، زراعت اور ثقافت شامل ہیں، پاکستان میں توانائی، ہائیڈرو پاور جنریشن، انفرااسٹرکچر، ٹرانسپورٹ اینڈ کیمونیکیشن اور واٹر ریسورس منیجمنٹ کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کے لیے فریم ورک ایم او یو پر دستخط ہوئے،وزیراعظم عمران خان تین روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچے اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی،انہوں نے دو طرفہ فوجی اور سیکیورٹی تعلقات کی مضبوطی پر اپنے اطمینان کی تصدیق کی اور دونوں ممالک کے مابین مشترکہ اہداف کے حصول کے لئے مزید تعاون پر اتفاق کیا،فریقین نے عالم اسلام کی طرف سے انتہا پسندی اور تشدد کا مقابلہ کرنے اور فرقہ واریت کو مسترد کرنے اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے حصول کے لئے بھرپور کوششوں پر زور دیا، جدہ میں پاکستانیوں سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ان کے دورے سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے،کہ اگر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات بروقت ہماری مدد نہ کرتے تو ہم دیوالیہ ہوجاتے اور پھر ہماری معیشت کے لیے بڑی مشکلات پیدا ہوجاتیں، دورے کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا سعودی عرب کا دورہ انتہائی غیر معمولی رہا اور اس کے واضح نتائج آنے والے دنوں میں دکھائی دیں گے ،انھوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور عمران خان کے درمیان جو معاہدہ ہوا ہے اس کے تحت اب ایک باضابطہ سٹرکچر بن گیا ہے اور اس کے تین اصول طے ہو گئے ہیں کہ سکیورٹی، سیاسی اور اقتصادی معاملات میں کیا بات ہو گی اور کون لیڈ کرے گا،اس سے پہلے جنرل قمر جاوید باجوہ اس اعلی سطح کے دورے کے لیے زمین ہموار کرنے ریاض پہنچے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular