واشنگٹن (نیوز ڈیسک) سابق امریکی ڈونلڈ ٹرمپ نے سینیٹ میں اپنے مواخذے کی کارروائی میں شہادت کیلئے پیش ہونے سے انکار کردیا،کانگریس میں ڈیموکریٹس ارکان نے سابق صدر سے درخواست کی تھی کہ وہ اپنے مواخذے کے ٹرائل میں حلف اٹھاتے ہوئے شہادت کے لیے پیش ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ کے ایڈوائزر جیسن ملر نے کہا ہے کہ سابق صدر ایک غیر آئینی کارروائی میں شہادت کے لیے پیش نہیں ہوں گے ٹرمپ کے خلاف عوام کو بغاوت پر اکسانے کے الزامات کے تحت آئندہ ہفتے سینیٹ میں کارروائی شروع ہو گی


































