ٹرمپ یکطرفہ پابندیاں عائد کرکے دنیا پر حکومت کرنا چاہتے ہیں
کاراکس (نیوز ڈیسک) ونیزویلا کے وزیر خارجہ جورج ایریازا جار نے کہا ہے کہ ٹرمپ یکطرفہ پابندیاں عائد کرکے پوری دنیا پر حکومت کرنا چاہتے ہیں، دنیا پر حکومت کیلئے ٹرمپ نے فاشسٹ پالیسیوں اور پابندیوں کا سہارا لیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہنے اور اس کی وجہ سے پیدا ہونے والے عوامی غصے کو کنٹرول کرنے کے لئے امریکی صدر دوسرے ممالک پر پابندیوں کے حربے استعمال کر رہے ہیں، امریکی صدر ٹرمپ نے حال ہی میں ونیزویلا کے صدر کے بیٹے اور ان سے رابطے میں رہنے والے دو بھائیوں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔


































