گلگت والے کامیاب بنائیں ، آپ کے تمام مسائل حل کروائیں گے،علی امین گنڈاپور
استور( نیوز ڈیسک)وفاقی وزیرعلی امین گنڈاپورنے گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ استور میں اسکولوں کو اپ گریڈ ، کیڈٹ کالج بنائیں گے ، علی امین گنڈا پورنے استور میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ملک کی دولت لوٹنے والوں کیخلاف احتساب کا عمل شروع کیا ہے ،انشا اللہ ان سے ایک ایک پائی کا حساب لیا جائے گا ، گلگت والے ہمارے امیدواروں کو کامیاب کرائیں ہم اپنے امیدوارں کے ذریعے آپ کے تمام مسائل حل کروائیں گے۔


































