کچھ نہ کرنے اور اندھیرے میں رکھنے پر عوام برہم،پوزیشن نہایت کمزور
واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکا میں کورونا وائرس سے بڑے پیمانے پر ہلاکتوں نے صدر ٹرمپ کی بچی کچھی ساکھ مٹی میں ملادی، وائرس پھیلنے کے خطرات سے آگاہ ہونے کے باوجود کوئی اقدامات نہ کرنے او ر اندھیرے میں رکھنے پر عوامی حلقوں میں شدید غصہ پایا جاتا ہے،میڈیا اب کھلے عام ٹرمپ پر تنقید کرنے لگا ہے،ٹرمپ نے پہلے تو وبا نہ پھیلنے کا دعویٰ کیا اور اب کہہ رہے ہیں کہ آئندہ آنے والے دو ہفتے بڑے سخت ہوں گے،طبی سامان کی قلت اور بروقت اقدامات نہ کرنے پر سیاسی قیادت بھی ٹرمپ پر تیر برسارہی ہے، ٹرمپ انتہائی احمقانہ انداز میں میڈیا سے لڑ رہے ہیں اور گورنروں کی توہین کرتے ہیں اور پھر بھی وہ اپنی مقبولیت کی باتیں بکھارتے ہیں، صدارتی انتخابات کی گہما گہمی ٹھپ پڑ گئی ہے اور ٹرمپ کی پوزیشن بہت زیادہ کمزور ہوتی جا رہی ہے۔


































