مسجد کو آتش گیرمادہ چھڑک کرجلایا گیا، غیرمقامی باشندہ گرفتار
ایمسٹرڈیم (نیوز ڈیسک) یورپی ملک نیدرلینڈز میں ایک زیرتعمیر مسجد کو آگ لگادی گئی ، یہ افسوس ناک واقعہ مغربی شہر گاوڈا میں پیش آیا، آتش زدگی کے نتیجے میں مسجد کی عمارت کو نقصان پہنچا ،عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ایک شخص نے آتش گیر مادہ چھڑک کر مسجد کو آگ لگائی، مقامی پولیس نے ایک 40 سالہ غیرمقامی باشندے کو حراست میں لے لیا ہے،مسلم تنظیم کے نائب سربراہ فرید حبیبی نے بتایا کہ آتش زدگی کا شکار مسجد سلام میں تعمیر کا کام تکمیل کے مراحل میں تھ


































