سوشل میڈیا اکاونٹس فیس بک، ٹویٹر اور گوگل کی جانب سے بند کئے گئے
اسلام آباد( نیوز ڈیسک)قومی ادارہ برائے انسداد دہشت گردی(نیکٹا)کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دہشت گردی اور نفرت انگیز مواد پھیلانے والے 19 ہزار 727 سوشل میڈیا اکاونٹس بند کر دیئے گئے ہیں یہ تمام سوشل میڈیا اکاونٹس فیس بک، ٹویٹر اور گوگل کی جانب سے بند کئے گئے ہیں۔نیکٹاکا کہنا ہے کہ ان بلاک کئے گئے اکاونٹس میں سے 9 ہزار 633 پیجز مذہبی منافرت پھیلا رہے تھے، 10ہزار 94سوشل میڈیا اکاونٹس دہشت گردی کو فروغ دے رہے تھے دہشت گردی سے متعلق مواد پھیلانے والی 5 ویب سائٹس بھی بلاک کی گئی ہیں۔


































