نصیرآباد(پ ر) مجلس وحدت مسلمین و اصغریہ نصیرآباد کی جانب سے ولادت حضرت سیدہ فاطمہ الزہرا ؑپر ابو تراب چوک پر عظمت زہرا ؑکانفرنس کا انعقاد کیا گیا،
جلسہ عام سے خطیب آل محمد پروفیسر ڈاکٹر کرم حسین ودہو، دانشور معظم محترم عبدالرزاق بلوچ، مجلس وحدت مسلمین ضلع قمبر شہداد کوٹ کی سیکریٹری جنرل زوار حبدار علی لغاری، اصغریہ آرگنائیزیشن ڈویزن لاڑکانہ کے نمائندہ ڈاکٹر معشوق علی مفکری، سید اختر حسین نقوی، برادر عامر علی اصغری، برادر اختیار علی میرانی نے خطاب کیا اور کہا کہ سیدہ فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت عالم اسلام کی خواتین کے ساتھ مرد حضرات کے لئے بھی مشعل راہ ہے، ہمیں چاہئے کہ سیدہؑ کی سیرت پر عمل کر کے دنیا و آخرت سنوار یں۔


































