جیل میں قید زکزاکی کی جسمانی حالت تشویش ناک ہوچکی ہے، مظاہرین
ابوجا(نیوز ڈیسک) نائیجیریا کے عوام نے دارالحکومت ابوجا میں اسلامی تحریک کے قائد آیت اللہ شیخ زکزاکی کی رہائی کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا، عوام نے آیت اللہ شیخ زکزاکی اور ان کی اہلیہ کو سخت علالت اور بیماری کے باوجود طویل عرصے سے جیل میں قید رکھنے کی مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا، مظاہرین کے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور آیت اللہ شیخ زکزاکی کی تصاویر تھیں ، آیت اللہ ابراہیم زکزاکی اور ان کی اہلیہ جیل ہی میں ہیں اور ان کی جسمانی حالت تشویش ناک بنی ہوئی ہے


































