کوالالمپور(نیوز ڈیسک) ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ اگر چین کے اویغور مسلمان پناہ دینے کی درخواست کریں گے تو ہم اس کو قبول کرکے انہیں پناہ دیں گے اور چین درخواست بھی کرے تو ہم انکو واپس نہیں کریں گے،انکا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو قبول کرنی چاہیے کہ مسلمان چین سمیت پوری دنیا میں دباؤ میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، کسی اویغور مسلمان کو کسی صورت ملک سے نہیں نکالا جائے گا۔


































