لاہور ( پ ر) شیعہ علما ء کونسل ضلع لاہور کے انتخابات میں ملک شوکت علی اعوان صدر اورجعفر علی شاہ جنرل سیکریٹری منتخب ہوگئے، دیگر عہدیداران میں سینئر نائب صدرمولانا یعقوب رضا حیدری، جبکہ غلام شبیر فاروقی، ڈاکٹر ذوالقرنین، شاہد حسین جعفری،فداحسین اورمولانا شبیر ترابی کو نائب صدور اور رضا حسین بھٹی کو ایڈیشنل جنرل سیکریٹری مقرر کیا گیا، صوبائی صدر علامہ سبطین حیدر سبزواری نے انتخابی عمل کی نگرانی کی اور تمام عہدیداران سے حلف لیا، اس موقع پر نیوز کانفرنس میں علامہ سبطین حیدر سبزواری نے واضح کیا کہ متحدہ مجلس عمل کا اتحاد موجود ہے، آزادی مارچ اور اب حکومت کے خلاف جلسوں کا اعلان مولانا فضل رحمن کی اپنی جماعت کا ہے۔ اس کا ایم ایم اے کے پلیٹ فارم سے تعلق نہیں۔


































