Sat Oct 10, 2026

گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور

روزانہ کی خبریں

ملتان میں لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے احتجاجی مظاہرہ

اہلخانہ دربدر کی ٹھوکریں کھارہے ہیں کہیں شنوائی نہیں ہو رہی، علامہ اقتدار حسین
ملتان(نیوز ڈیسک)ملتان میں ایڈوکیٹ یافث نوید ہاشمی اور دیگرلاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،مظاہرے کا اہتمام جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز نے کیا تھا،، مظاہرے میں یافث نوید ہاشمی کے بھائی قارب نوید اور دیگر اہلخانہ نے بھی شرکت کی، علامہ اقتدار حسین نقوی و دیگر رہنماوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پانچ ماہ سے لاپتہ یافث نوید ہاشمی ایڈووکیٹ کی بازیابی کیلئے ان کے اہلخانہ دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں، لیکن کہیں سے بھی کوئی شنوائی نہیں ہو رہی، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود حسین قریشی اپنے ہی علاقے ملتان سے تعلق رکھنے والے یافث نوید ہاشمی کی فی الفور بازیابی کو یقینی بنائیں، انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان، وزیر خارجہ اورحکومت سے مطالبہ کیا کہ یافث نوید ہاشمی ایڈووکیٹ سمیت دیگر لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے اقدامات کو یقینی بنائیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular