محکمہ اوقاف کیخلاف ریلی، امام بارگاہ کوڈی سیل کرنے کا مطالبہ
ملتان(نیوز ڈیسک)ملتان میں حضرت شاہ شمس سبزواری تبریزی سے ملحقہ امام بارگاہ کے پلاٹ پر محکمہ اوقاف کے اہلکاروں کے قبضے اور سربمہر کرنے کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی، علمائ کی زیر قیادت دربارشاہ شمس سے ریلی کا آغاز ہوا جس میں ماتمی انجمنوں اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی، ریلی کے شرکا نعرے لگاتے علی چوک پہنچے اور علامتی دھرنا دیا، شرکاءسے خطاب میں مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے محکمہ اوقاف کے اہلکاروں کے خلاف توہین رسالت(ص) و اہلبیت(ع) کی کارروائی کرنے اور امام بارگاہ کوڈی سیل کرنے کا مطالبہ کیا، انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ محرم الحرام میں چونکہ دربار شاہ شمس مرکزی حیثیت کا حامل ہے جس وجہ سے مزید حالات خراب ہونے کا خدشہ ہے


































