
بائیڈن جنگ کو قومی مفاد کے خلاف سمجھتے ہیں، فوج نکالنے کامطلب یہ نہیں کہ افغانستان کو چھوڑ دینگے، افغان حکومت کیساتھ تعلق میں رہیں گے،امریکی عہدیدار
معاہدے کی شرائط پوری نہ ہونے کی صورت میں طالبان سے جنگ کی طرف جاسکتے ہیں،امریکی عہدیدار،طالبان نے سنگین نتائج کی دھمکی دے رکھی ہے
واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی صدر جو بائیڈن نے رواں سال ۱۱ستمبرسے افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کا فیصلہ کیا ہے، امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق طالبان سے معاہدے کے مطابق امریکی افواج کو یکم مئی سے پہلے افغانستان سے نکلنا ہے۔ افغان طالبان نے معاہدے کے مطابق انخلا نہ ہونیکی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکی دے رکھی ہے، اس وقت افغانستان میں 2500 سے زائد امریکی فوجی موجود ہیں، واشنگٹن سے ایک امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ پالیسی حقائق کو مدنظر رکھ کر بنائی جارہی ہے، صدر بائیڈن جنگ کو قومی مفاد کے خلاف سمجھتے ہیں، فوج نکالنے کامطلب یہ نہیں کہ امریکا افغانستان کو چھوڑ دے گا، افغان حکومت کیساتھ سفارتی تعلق میں رہیں گے،معاہدے کی شرائط پوری نہ ہونے کی صورت میں طالبان سے جنگ کی طرف جاسکتے ہیں۔


































