Mon Oct 12, 2026

ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی

روزانہ کی خبریں

معاہدہ ابراہیم سعودی کوششوں کا نتیجہ، امریکا بھی معترف

اسرائیل سے تعلقات کیلئے عرب ممالک کی کوششوں کے مخالف نہیں ، معاہدے سے فلسطینیوں اوراسرائیلیوں کو مذاکرات کی میز پر واپس لانے میں مدد مل سکتی ہے،سعودی وزیرخارجہ
معاہدہ ابراہیم کیلئے سعودی کوششوں کا خیرمقدم کرتے ہیں ، سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم کرلے جس سے دوسرے خلیجی ممالک کو بھی تعلقات قائم کرنے میں آسانی ہوگی،امریکی وزیرخارجہ

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے اعتراف کیا ہے کہ ریاض، تل ابیب کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کی عرب ممالک کی کوششوں کا مخالف نہیں ، ایک انٹرویو میں سعودی وزیرخارجہ نے کہا کہ ریاض، اسرائیل کے ساتھ عرب ممالک کے تعلقات قائم کرنے کی مخالفت میں کوئی قدم اٹھانے کا ارادہ نہیں رکھتا، ایک سوال پر شہزادہ فیصل نے کہا کہ عرب امارات اور بحرین کے اسرائیل کے ساتھ معاہدوں سے فلسطینیوں اوراسرائیلیوں کو مذاکرات کی میز پر واپس لانے کیلئے بنیادی نوعیت کے کام میں مدد مل سکتی ہے، سب سے اہم اور مقدم کام یہ ہے کہ ان دونوں فریقوں کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لایا جائے، اس سے پہلے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل سے ملاقات میں متحدہ عرب امارات اور بحرین کے اسرائیل کے ساتھ معاہدے کی کامیابی میں سعودی حکام کی کوششوں پر اظہار تشکر کیا، اور زور دیا کہ سعودی عرب بھی اسرائیل کو تسلیم کرلے جس سے دیگر خلیجی ممالک کو بھی اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے میں آسانی ہوگی، ہمارا مشترکہ مقصد خطے میں امن و سلامتی ہے

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular