یوم عرفہ پر ٹی وی نے اذان مغرب وقت سے چار منٹ پہلے نشر کردیقاہرہ(نیوز ڈیسک) مصر میں القرآن چینل پر وقت سے پہلے اذان مغرب کے نتیجے میں لاکھوں روزہ دار روز توڑ بیٹھے، یوم عرفہ پر مغرب کی اذان وقت مقررہ سے 4 منٹ قبل دے دی گئی جسے سنتے ہی لاکھوں افراد نے روزہ کھول دیااور ان کا نفلی روزہ ضائع ہوگیا، حکام نے ٹی وی چینل کے عہدیداروں کو تحقیقات اور انکوائری کیلئے طلب کرلیا ، انکوائری کے بعد ہی معلوم ہو سکے گا کہ آیا قبل از وقت اذان کسی فنی خرابی سے نشر ہوئی یا یہ کسی شخص کی دانستہ شرارت تھی ، شہریوں نے قبل از وقت اذان نشر کرنے کے واقعے کو اسلامی شعائر کا مذاق اڑانے کے مترادف قرار دیا۔


































