قاسم سلیمانی کی مظلومانہ شہادت سے اسلام اور انقلاب کی روح پھر تازہ ہوگئی
بیروت (نیوز ڈیسک) حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کے دنیا میں لاکھوں حامیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میں لاکھوں قاسم سلیمانی موجود ہیں جو ان کے خون کا بدلہ لینے کے لئے آمادہ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ قاسم سلیمانی کی مظلومانہ شہادت سے اسلام اور انقلاب کی روح ایک بارپھر تازہ ہوگئی ہے۔ انھوں نے علاقائی اور عالمی سطح پر اسلام اور مسلمانوں کی بہترین خدمت کی اور یہی وجہ ہے کہ آج ایران اور عراق سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں ان کے لاکھوں حامی موجود ہیں اور دنیا کا ہر منصف مزاج اور مظلوم انسان قاسم سلیمانی کا حامی ہے۔
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- مشرق وسطی
- لاکھوں قاسم سلیمانی بدلہ لینے کے لئے آمادہ ہیں،حزب اللہ


































