نفرت کے جو بیج بوئے جا رہے ہیں ان کے نتائج شدید ہوں گے،وزیرخارجہ
اسلام آباد( نیوز ڈیسک)پاکستان نے فرانسیسی صدر کے اسلام مخالف بیان پر فرانسیسی سفیر مارک بارٹی کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا،سفیر کو احتجاجی مراسلہ تھمایا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ کسی کوحق نہیں کہ مسلمانوں کی دل آزاری کرے،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسلام مخالف بیانیہ کا فوری نوٹس لے ، اسلام مخالف بیانیے پرہم اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے،فرانس کے صدر کے غیر ذمہ دارانہ بیان نے جلتی پر تیل کا کام کیا ہے، نفرت کے جو بیج بوئے جا رہے ہیں ان کے نتائج شدید ہوں گے۔


































