ملکی استحکام اور ترقی کی ذمہ داری عراق کے اصل باشندوں کو اٹھانا ہو گی
بغداد(نیوزڈیسک) بزرگ مرجع آیت اللہ سید علی سیستانی نے کہا ہے کہ عراق کے استحکام کی ذمہ داری یہاں کے باشندوں کو اپنے کندھوں پر اٹھانا ہو گی، غیر ملکیوں کا عراق کے استحکام میں کوئی عمل دخل نہیں ہونا چاہیے، آیت اللہ علی سیستانی کے نائب عبدالمہدی کربلائی نے کربلا کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں ان کا پیغام پڑھ کر سنایا، انہوں نے کہا کہ آیت اللہ سیستانی عراق میں غیر ملکی مداخلت کے خلاف ہیں، وہ کہتے ہیں عراق میں اجنبیوں کا کوئی کردار نہیں ہونا چاہیے بلکہ ملک کے استحکام اور ترقی کی ذمہ داری اس کے اصل باشندوں کو اٹھانا ہو گی، عراق کی خود مختاری کی خلاف ورزیاں اور ملک میں جاری بحران کے حل میں ناکامی ہماری حکومت کی ناکامی کا ثبوت ہے،انہوں نے جنرل قاسم سلیمانی او ر ابو مہدی المہدس کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے امریکی فوج کے حملے کو’ درندہ صفت کارروائی’ قرار دیا۔
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- مشرق وسطی
- غیر ملکیوں کا عراق میں کوئی عمل دخل نہیں ہونا…


































