
کابل : طالبان نے کابل ائیرپورٹ کی سیکیورٹی کیلئے ترک افواج کی تعیناتی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہےکہ اسے افغان قوم ، ملکی خودمختاری اور علاقائی سلامتی کےمنافی قرار دے دیا، طالبان ترجمان نے کہا کہ غیرملکی افواج کی موجودگی چاہےکسی بھی ملک اور نام سے ہو وہ جارحیت ہے، ایسی غیرملکی افواج کے ساتھ علماء کے فتوے کی بنیاد پر غاصبوں جیسا سلوک کیا جائے گا، ہم کسی کے امور میں نہ مداخلت کرتے ہیں نہ اپنے امور میں مداخلت کی اجازت دیتے ہیں،ترک حکام نے نظرثانی نہ کی تو امارات اسلامیہ اور افغان قوم اس کے خلاف ڈٹ جائیں گے، طالبان نے کہا کہ ترکی کے حکمرانوں نے یہ اعلان امریکی مطالبے پر کیا ہے اس سے دو طرفہ تعلقات کو نقصان پہنچےگا، ترکی کے حکمرانوں نے اپنی افواج کی تعیناتی کے تسلسل کا اعلان کیا، ترک حکام کا یہ فیصلہ ایک غیرسنجیدہ اقدام ہے، ترک حکام سے پرزور مطالبہ ہےکہ اس فیصلے کو واپس لیں۔


































