
فلسطینیوں کے خلاف صیہونی بربریت اور دہشتگردی کا سلسلہ جاری ہے۔ فلسطینی خبر رساں ایجنسی صفا کی رپورٹ کے مطابق نماز جمعہ کے بعد غرب اردن کے مختلف علاقوں میں صیہونی بربریت اور جارحیت کے خلاف احتجاجی اجتماعات منعقد ہوئے۔ اسی طرح کے احتجاجی اجتماعات مقبوضہ قدس کے شمال مغربی علاقے «رافات» اور نابلس میں بھی منعقد ہوئے جن پر غاصب اسرائیلی فوجیوں نے دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں 15 فلسطینی زخمی ہوئے، جن میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔


































