لاہور (پ ر) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ قاضی نیاز حسین نقوی نے کہا ہے کہ ہر مسلمان عورت پر شرعی پردہ واجب ہے، اسکی خلاف ورزی گناہ اور معاشرہ میں منفی اقدار کے فروغ کا موجب ہے،میڈیا معروف کشمیری رہنماء کی اہلیہ کی بے پردہ تصویروں کی اشاعت سے اجتناب کرے، ان دنوں جہاد ِ کشمیر ایک اہم مرحلہ میں داخل ہو چکا ہے یہ جہاد چونکہ خالصتاً اسلامی فکر اور تعلیمات کا نتیجہ ہے جس کیلئے جہادی رہنماء اور اس کے اہل خانہ کو سیرت و کردار کے لحاظ سے مثالی نمونہ ہو نا چاہیے۔


































