گلگت( پ ر)آغا سید راحت حسین الحسینی نے کہا ہے کہ علمائے کرام دین کے پیشوااور قوم کے رہبر ہیں منصب کے لحاظ سے ان پر بڑی گرانقدرذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں اس لیے ہم سب کا فرض ہے ہم تزکیہ نفس کیساتھ ان عظیم ذمہ داریوں کو پوری طرح محسوس کریں اور ان سے عہدہ برآ ہونے کی تدابیر کریں،آئمہ جمعہ گلگت ریجن کے اجلاس سے خطاب میں آغا سید راحت حسین الحسینی نے کہا کہ معاشرہ تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے تعلیمات قرآن و سیرت آئمہ ؑسے دوری تمام مشکلات و مسائل کی وجہ ہے علما ئے کرام کو اس بات کی فکر ہونی چاہیے کہ ان کے وجود سے علاقے کے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ دینی نفع پہنچے اور لوگوں کا تعلق مساجد کے ساتھ قائم ہو۔


































