شیعہ تنظیموں کے احتجاج پر نوٹیفکیشن واپس،وزیراعلیٰ سندھ کی معذرت
کراچی (نیوز ڈیسک) سندھ حکومت نے شیعہ تنظیموں کے شدیداحتجاج کے بعد علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی پر سندھ میں مجالس پڑھنے پر پابندی چند گھنٹوں بعد ہی ختم کردی اور سیکریٹری داخلہ سندھ ڈاکٹر عثمان چاچڑ کی جانب سے نوٹی فکیشن واپس لیکر نیا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا، سیکریٹری داخلہ سندھ نے صوبے میں مختلف مکاتب فکر کے 142 علما اور ذاکرین کی نقل و حرکت اور تقاریر پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھاجس میں علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کا نام بھی شامل تھا،3محرم الحرام کو علامہ نے شدید ردعمل کا اظہار کیا اور ڈاکٹر عثمان چاچڑ کی معطلی تک مجالس عزا سے خطاب نہ کرنے کا اعلان کیا جس پر سندھ حکومت میں ہلچل مچ گئی اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ،وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے علامہ کو فون کرکے معذرت کی اور نوٹیفکیشن واپس لینے کی یقین دہانی کرائی ،علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ پابندی کی فہرست میں نام شامل کرنے کا طریقہ تبدیل کیا جائے ،بغیر سوچے سمجھے ایسے لوگوں کے نام بھی فہرست میں ڈال دئے جاتے ہیں جو اب دنیا میں موجود نہیں


































