عرب لیگ الزاما ت سے اپنی تباہ کن سرگرمیاں نہ چھپائے ،وزارت خارجہ
انقرہ (نیوز ڈیسک) ترکی نے عرب لیگ کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں انقرہ حکومت کے خلاف فیصلوں کو یکسر مسترد کردیااور عرب لیگ کو علاقے کی فلاح و بہبود اور خظے میں سلامتی و استحکام کیلئے کام کرنے کا مشورہ دیا ہے ،ترک وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ان فیصلوں میں عرب عوام کی کوئی نمائندگی نہیں، عرب لیگ کے ارکان بخوبی جانتے ہیں کہ کچھ تباہ کن سرگرمیوں کو چھپانے کیلئے ترکی پر الزام تراشیاں کررہے ہیں جن کی عرب عوام کی نظر میں کوئی اہمیت نہیں ، عرب لیگ ترکی پر بے بنیاد الزامات لگانے کے بجائے امن، خوشحالی اور فلاح و بہبود کو ترجیح دے اور خطے میں سلامتی اور استحکام کے قیام میں تعمیری کردار ادا کرے۔


































