داعش کی خلافت ختم ہوگئی لیکن عراق کی سیکیورٹی صورتحال خستہ ہے،یونیسیف
نیویارک(نیوز ڈیسک) گزشتہ چار برسوں کے دوران عراق میں 1722 عراقی بچے لقمہ اجل بنے،اس بات کا انکشاف یونیسف نے اپنی تازہ رپورٹ میں کیا،رپورٹ کے مطابق داعش کی نام نہاد خلافت کے خاتمے کے باوجود عراق کی سیکیورٹی صورتحال خستہ ہے اور عراقی بچے تشدد کا شکار ہیں، اسکول تباہ ہوگئے ہیں اور بچوں کو تعلیم کے حصول میں بہت زیادہ رکاوٹ کا سامنا ہے، انسان دوستانہ امداد پہنچانے میں مسائل پیدا ہو رہے ہیں،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ داعش نے تقریباً 286 بچوں کو اپنے گروہ میں شامل کیا ہے۔
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- مشرق وسطی
- عراق:4سال میں 1722 بچے لقمہ اجل بنے


































