عرا ق ایران کو اپنے قرضوں کی ادائیگی 120دن میں کرسکے گا،امریکی حکام
بغداد (نیوز ڈیسک) امریکا نے عراق کیلئے ایران پر پابندیوں سے استثنیٰ میں چار ماہ کی توسیع کردی ، عراقی حکام کا کہنا ہے کہ امریکا نے ایران کو اپنے قرضوں کی ادائیگی کے لئے گرین سگنل دیا ہے، یہ بقایا جات ایران سے بجلی کی درآمد سے متعلق ہیں ۔ ایک سرکاری اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ امریکہ میں بائیڈن انتظامیہ نے عراق پر پابندی سے چھوٹ میں مزید چار ماہ کی توسیع کردی ہے امریکی حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکا نے عراق کو ایران کو اپنے قرضوں کی ادائیگی کیلئے 120 دن کی چھوٹ دی ہے
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- مشرق وسطی
- عراق کیلئے ایران پر پابندیوں میں مزید 4ما ہ کی…


































