
واشنگٹن : افغانستان کے بعد عراق میں بھی امریکی فوجی مشن ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا امریکی نیوز ایجنسی نے دعوی کیا ہے کہ عراق میں فوجی مشن ختم کرنے کیلئے امریکی صدر جو بائیڈن اور عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کے مابین معاہدہ طے پاگیا ہے رپورٹ کے مطابق امریکی جنگی مشن کو اس سال کے آخر تک ختم کردیا جائے گا، عراق میں امریکی فوجی مشن اٹھارہ سال بعد ختم ہوگا.


































