کابل(نیوز ڈیسک) طالبان نے نیا موقف اختیار کرتے ہوئے امریکہ اور افغان حکومت کو حملے کی دھمکی دی ہے،طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا، قطر سمجھوتے پر عمل درآمد کا ذمہ دار ہے اور طالبان قیدی اگر کورونا وائرس میں مبتلا ہو کر مرتے ہیں تو سخت انتقام لیا جائے گا،
طالبان ترجمان نے بین الاقوامی اداروں سے اپیل بھی کی کہ طالبان قیدیوں کے سلسلے میں سیاسی رویہ اختیار نہ کریں اور اپنی ذمہ داریوں کا مظاہرہ کریں۔
افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کے نتیجے میں کابل حکومت کی جانب سے اب تک تقریبا ساڑھے پانچ سو طالبان قیدی اور طالبان کی جانب سے لگ بھگ ساٹھ حکومتی قیدی رہا کئے جا چکے ہیں۔


































