صہیونی فوجیوں کا نہتے فلسطینیوں پر حملہ ، 6 فلسطینی شدید زخمی
مقبوضہ بیت المقدس(نیوز ڈیسک)صہیونیوں نے اپنے ایک تازہ غیر قانونی اقدام کے تحت فلسطینیوں کے متعدد گھروں کو مسمار کر دیا ہے ، بیت المقدس کے شمال مغربی علاقے بیت اکسا میں 8 مکان مسمار کر دیے ، درجنوں مسلح صہیونی آباد کاروں نے ایک بار پھر تاریخی مسجد ومقام نبی موسیٰ علیہ السلام میں گھس کر وہاں کی بے حرمتی کی، غرب اردن کے علاقے المغیر میں صہیونی فوجیوں نے نہتے فلسطینیوں پر حملہ کیا، آنسوگیس کے گولے داغے اور پھر ربر کی گولیاں برسائیں جس سے 6 فلسطینی شدید زخمی ہوگئے ، فوجیوں نے 8 فلسطینیوں کو گرفتار بھی کر لیا ،صہیونی فوجیوں نے جنوبی جنین کے قباطیہ ٹاون اور جنوبی بیت لحم میں واقع پناہ گزیں کیمپ میں بھی فلسطینیوں پر بلا اشتعال فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان شہید2 نوجوان زخمی ہو گئے
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- ایشیا
- صہیونیوں کی یلغار،فلسطینیوں کے گھر مسمار،ایک نوجوان شہید


































