56فوجی ہلاک، کئی زخمی، جوابی کارروائی میں 70سے زائد دہشت گردہلاک
موغادیشو(نیوز ڈیسک) صومالیہ میں فوج اور تکفیری دہشت گردوں کے درمیان خونی جھڑپوں میں 130سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ،لڑائی کا سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب دہشت گرد تنظیم الشباب نے دارالحکومت موغادیشو کے نزدیک دو فوجی ا ±ڈوں پر دھاوا بول دیا،حملے میں 47 فوجی جانبحق اور کئی زخمی ہوگئے ، دہشت گردوں نے ایک فوجی قافلے کو بھی نشانہ بنایا،ان حملوں کے بعد فوج نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جس میں 70 سے زائد دہشت گرد مارے گئے ، جبکہ 9 فوجی ہلاک اور 11 زخمی ہوئے بھرپور جوابی کارروائی کرکے دہشت گردوں کو پسپا ہونے پر مجبور کردیا گیا


































