قیامت کا علم خدا نے کسی کو نہیں دیا،جاہلوں سے الجھنا عقلمندی نہیں ہوتی، خطبہ جمعہ
لاہور (پ ر) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ عقیدہ توحید مضبوط ہونا چاہیے، دعا اور وسیلہ کی اہمیت اپنی جگہ، اولاد اللہ ہی دیتا ہے، کسی اور کااختیار نہیں، بعض لوگوں کا اِسے کسی پیر،فقیر کی دعایا تعویز کا نتیجہ سمجھنا درست نہیں، سب سے بڑی نعمت اللہ کی طرف رہنمائی اور صراط مستقیم کی پہچان ہے،علی مسجد ماڈل ٹاؤن میں خطبہ جمعہ میں انہوں نے کہاکہ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لوگوں کو یہی تعلیم دی مگر انہیں جادوگر اور مجنون کہا گیا،سرور کائنات نے لوگوں کو اللہ کی نعمتوں کا احساس دلایا کہ انسان کے وجود میں بے شمار نعمتیں ہیں،زندگی کے اسباب و سامان کی نعمات الگ سے شکر کی مستحق ہیں، انہوں نے کہا کہ قرآن مجید میں دیگر امور کے علاوہ رسول اکرم کو تین احکام دیے گئے، درگزر سے کام لیں، نیک کاموں کا حکم دیں اور جاہلوں سے کنارہ کش ہو جائیں۔


































