معاشرتی تقسیم کا سبب بننے والا کوئی قانون منظور نہیں کیا جاسکتا، وفد سے گفتگو
لاہور(نیوزڈیسک)گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے سید اسد عباس نقوی کی زیر قیادت مجلس وحدت مسلمین کے وفد نے ملاقات کی اور تحفظ بنیاد اسلام بل کے حوالے سے انہیں اپنے تحریری موقف سے آگاہ کیا، انہوں نے کہا کہ مذکورہ بل آئین پاکستان اور قرارداد مقاصد سے ہم آہنگ نہیں، اس بل کے ذریعے ملت تشیع پر اپنا عقیدہ مسلط کرنے کی کوشش کی گئی جو ایک اسلامی نظریاتی ریاست کو مسلکی ریاست میں بدلنے کی سازش ہے، بل پر ملت تشیع سے مشاورت نہ کرنا بدنیتی اور بددیانتی کو ظاہر کرتا ہے ، گورنر پنجاب نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ایسے کسی بھی قانون کی منظوری نہیں دی جا سکتی جس سے معاشرتی تقسیم کا ڈر ہو، ملت تشیع کے تحفظات کو کسی صورت رد نہیں کیا جا سکتا


































