ابوجا کے علاقے ویس میں سیکڑوں کی تعداد میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے
ابوجا (نیوز ڈیسک)نائیجریا میں آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزکی کی غیرقانونی گرفتاری کو پانچ سال مکمل ہونے پر احتجاج کا سلسلہ جاری ہے،دار الحکومت ابوجا کے علاقے ویس میں سیکڑوں کی تعداد میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور شیخ ابراہیم زکزکی کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا، مظاہرین نے پلے کارڈزاٹھارکھے تھے جن پر آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزکی اور ان کی اہلیہ کی فوری اور بغیر شرط کے رہائی کے مطالبے کے نعرے درج تھے ، پلے کارڈز پر لکھا تھا کہ گزشتہ پانچ برسوں سے شیخ ابراہیم زکزکی اور ان کی اہلیہ جیل میں بند ہیں ، مظاہرے میں نائیجیریا کی خواتین نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا۔


































