کراچی میں نشتر پارک اور اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں اجتماعات ہوں گے
کراچی (نیوز ڈیسک) شیعہ تنظیموں نے شہید قاسم سلیمانی کے چہلم پر کراچی اور اسلام آباد میں بڑے اجتماعات کا اعلان کردیا، آئی ایس او کراچی کے دفتر میں منعقدہ مشترکہ اجلاس میں ایم ڈبلیوایم، جعفریہ الائنس، آئی او، مرکزی تنظیم عزا سمیت دیگر ملی تنظیموں کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہید قاسم سلیمانی کے چہلم کا مرکزی اجتماع 9فروری بروز اتوار نشتر پارک کراچی میں منعقد ہوگا،جس میں شیعہ قومی شخصیات اور قائدین خطاب کریں گے،ادھر مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ 9فروری کو پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں بھی شہید قاسم سلیمانی کے چہلم پر بڑا اجتماع ہوگا۔


































