جرائم اور اس میں ملوث افراد کے بارے میں ہمارے پاس پختہ دستاویز ہیں
بغداد(نیوزڈیسک)کتائب حزب اللہ نے جنرل قاسم سلیمانی اور جنرل ابو مہدی المہندس کے قتل کا ذمہ دار امریکا کو قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قتل ایسا جرم ہے جس پر خاموش نہیں رہا جا سکتا، اس جرائم کے مختلف پہلوؤں کے واضح ہونے اور اس کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے لئے درخواستوں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، اس جرائم اور اس میں ملوث افراد کے بارے میں ہمارے پاس پختہ دستاویز ہیں،عراقی حزب اللہ نے نامزدوزیراعظم مصطفی الکاظمی سے مطالبہ کیا کہ وہ اس جرائم کے بارے میں اپنے موقف کا اعلان کریں۔
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- مشرق وسطی
- شہیدسلیمانی، المہندس کے قتل پر خاموش نہیں رہ سکتے،عراقی حزب…


































