سیہون شریف(نیوز ڈیسک) شیعہ علماکونسل صوبہ سندھ کی کابینہ کا اجلاس صوبائی صدرعلامہ سید ناظرعباس تقوی کی زیر صدارت سیہون شریف میں حاجن شاہ لکیاری کی رہائش شاہ پر منعقدہوا، اجلاس میں صوبائی کابینہ کے اراکین سمیت سینئر تنظیمی ذمہ داران و علمائے کرام نے شرکت کی اجلاس میں چہلم شہدائے مدافع حرمین شہید قاسم سلیمانی و ابو مہدی مہندس و برسی شہدائے سیہون کے پروگرام کو حتمی شکل دی گئی۔ اجلاس کے بعد میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ ناظرعباس تقوی نے کہاکہ 16 فروری شہدا سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے جلسہ منعقد کیا جائے گا۔


































