حملہ حکومت مخالف باغیوں کے ٹریننگ کیمپ پر کیا گیا، 50 سے زائد زخمی
دمشق(نیوز ڈیسک) شام میں اتحادی افواج کی باغیوں کے مبینہ تربیت گاہوں پر بمباری میں 56 جنگجو ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے، صوبہ ادلب کے شمال مغربی علاقے میں روس کے جنگی طیاروں نے شدید بمباری کی ، حملہ حکومت مخالف باغیوں کے ٹریننگ کیمپ پر کیا گیا جس میں 56 جنگجو ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے ،ہلاک جنگجووَں کو ترکی کی حمایت حاصل تھی، اس سے قبل بھی روس اور ترکی حمایت یافتہ مسلح گروہوں میں جھڑپیں ہوتی رہی ہیں جس کے بعد دونوں کے درمیان جنگ بندی کا معاہد بھی ہوا تھا ، شام میں ادلب داعش کا آخری ٹھکانہ رہ گیا ہے


































